وزارت خارجہ کو 4 سال جیب میں رکھنے والے مفرور اور انکے درباری سفارتی تعلقات کا درس نہ دیں،ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گِل کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل

71
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو 4 سال جیب میں رکھنے والے مفرور اور انکے درباری سفارتی تعلقات کا درس نہ دیں،وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔

اتوار کو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزارت خارجہ کو 4 سال جیب میں رکھنے والے مفرور اور انکے درباری سفارتی تعلقات کا درس نہ دیں، نااہلوں کے بیانات پاکستان کے خلاف بطور ثبوت عالمی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ الزامات اور گھٹیا سیاست میں شریف خاندان اور ان درباریوں کا کوئی ثانی نہیں، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔

انہوں نے کہا کہ ارسطو ہرفنِ مولا بنے ہیں کسی دن اپنے کرپشن کیسسز پر بھی میڈیا کو بریف کریں، غریبوں کے نام پر منی لانڈرنگ کے سہولت کار غریبوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔