اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے،
وہ کبھی منہ تو کبھی ڈائس پر ہاتھ مار رہے تھے، اتوار کو شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتا چلا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، یہ پہلی خوشی ہے جو سینہ کوبی کر کے منائی جا رہی ہے،
اصل مسئلہ نون میم اور شین کا ہے،انکی سینہ کوبی سے لگا کہ جیسے مالی، ڈرائیور نے اکاؤنٹ میں ڈالے پیسے مانگ لیے ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ قوم کو شوبازیوں سے مزید دھوکہ نہیں دے سکیں گے، نااہل "ن اور ش لیگ” ایک سکے کے دو رُخ ہیں۔ایک طرف گالیاں اور پھر پاؤں پڑنے کا طریقہ بہت پرانا ہے،نہ تو یہ قوم اور نہ ہی عمران خان آپ کو این آر او دیں گے۔