اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بند سینما کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسی نیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گی تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینما بھی کھل سکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں این سی او سی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کا نوٹیفیکیشن بھی شیئر کیا