اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر کی شہادت پراہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے بچے کچھے دہشت گروں کے مکمل خاتمے کے لئے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز پرعزم ہیں،
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کیپٹن سکندر کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبروجمیل کے لئے دعاگو ہیں۔