اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نےکہا ہے کہ قانون کی بات قانون شکن کر رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے عوام تک احساس پروگرام کے پیسے تک پورے نہیں پہنچ پاتے۔
منگل کو سعید غنی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ سکول اور بچے تک ان کی کرپشن سے نہیں بچ پائے،سندھ میں تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیسک کی خریداری میں 3 ارب ڈکارنے والے بھاشن دے رہے ہیں،کالے دھن کا جب بھی ذکر آئے گا دھان زرداری اور چیلوں پر جائے گا،جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں غبن کرنے والے دوسروں پر بہتان بازی میں مصروف ہیں۔