کابینہ نے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بہترین عالمی طریقوں کے مطابق مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی ہے ، اسد عمر

44

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ کابینہ نے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بہترین عالمی طریقوں کے مطابق مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہےکہ مردم شماری کے انعقاد کے لئے سی سی آئی کی منظوری کی تجویز جلد پیش کی جائے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ مردم شماری صرف 5 سال کے وقفہ کے ساتھ ہوگی۔