آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیم بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور ریسکیو آپریشن کے لیے راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ

169

راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو (یو ایس اے آر) کی ٹیم بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور ریسکیو آپریشن کے لیے راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہو گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ سے ٹیم کو پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہرنائی پہنچایا جائے گا۔ ٹیم تلاش اور ریسکیو کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گی