پاک روس مشترکہ انسداد دہشت گردی خصوصی فوجی مشق ”دوروزبہ۔ vi “ اختتام پذیر

59

راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):پاک روس مشترکہ انسداد دہشت گردی خصوصی فوجی مشق ”دوروزبہ۔ vi “ اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب میں پاکستان اور روس کے حکام شریک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے شہر کرانوڈار کے مولکینو ٹریننگ ایریا میں دو ہفتوں پر محیط فوجی مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں بہترین طریقوں کو سیکھنے اور اپنانے کے لیے باہمی تجربے سے استفادہ کرنا تھا ۔

روس اور پاکستان کی سپیشل فورسز نے مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں شامل مختلف مہارتوں کی مشق کی۔ مشترکہ فوجی مشقیں مولکینو ٹریننگ ایریا میں منعقد ہوئیں جو 28 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں۔ دو ہفتوں پر محیط فوجی مشقوں میں پاک روس اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔