صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک کی وفات پر اظہار تعزیت

95

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے محمد پرویز ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔