وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار (آج)افتتاح کریں گے،شیخ رشید احمد

284

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں خواتین کے لیے تین سرکاری یونیورسٹیاں ہونگی،رواں سال راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،تین خواتین یونیورسٹییز کے علاوہ 60 دیگر تعلیمی ادارے قائم کرچکے ہیں

۔جمعرات کو یہاں اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے وقار النساء کالج برائےۓ خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح جمعہ کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا ہدف مکمل کرچکے ہیں اور ایک سرکاری آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کرینگے۔انہوں نے کہا ہے کہ نالہ لئی منصوبے پر بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پنڈی والوں کوبہت جلد خوشخبری ملے گی۔