پی آئی اے نے زمینی صورتحال بہتر نہیں ہو نے تک کابل پروازوں کا آپریشن معطل کر دیا

36
پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق ہے، ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری اعلامیہ کے مطابق جب تک کہ زمینی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی اور وہاں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کے لیے ماحول سازگار نہیں ہوتا یہ آپریشن معطل رہے گا۔

پی آئی اے مینجمنٹ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ واضح کیا کہ قومی پرچم بردار جہاز صرف چارٹرڈ پروازیں کابل سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کابل مکمل طور پر انسانی ہمدردی کے پیش نظر چلایا جا رہا تھا کیونکہ بہت زیادہ انشورنس کے اخراجات سے باقاعدہ آپریشن ناممکن ہوتا ہے۔