اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین سے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے ملاقات کی۔
جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران دونوں وزرا خزانہ نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال گیا۔ دونوں وزرا نے پاک سعودی اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔