پی آئی اے بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کےا سکائوٹس کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری

109

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پی آئی اے بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے اسکائوٹس نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری دی۔ اس موقع پر قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ڈسٹرکٹ سیکرٹری شہزاد وحید نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کو ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی سپرپاور بننے کی بنیاد انہوں نے رکھی۔ یہ انہی کی کاوشیں ہیں کہ آج ہم ایک سپر پاور ملک کی حیثیت سے دنیا میں اپنی شناخت رکھتے ہیں۔

آخر میں پی آئی اے اسکاوٹس کی طرف سے اسکاؤٹس سیلوٹ بھی پیش کیا گیا۔