بین الاقوامی خسرہ روبیلا مشن نے دورے کے اختتام پر صحت حکام کے ساتھ تاثرات اوور سفارشات کا تبادلہ کیا

166

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی خسرہ روبیلا مشن نے پاکستان کے ایک ہفتہ پر محیط دورے کے اختتام پر اتوار کوسینئر ہیلتھ حکام کے ساتھ اپنے تاثرات کا تبادلہ کیا۔ مشن کے اراکین نے پاکستان میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف آغاز کے لئے تیار دنیا کی تاریخی مہم کے حوالے سے سینئر سیاسی اور انتظامی قیادت کے ساتھ مختلف ملاقاتوں کے دوران حاصل کی گئی سفارشات کا تبادلہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک اہم قومی بین الادارہ جاتیکوآرڈینیشن کمیٹی (این آئی سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔

یہ ملاقاتیں ڈبلیو ایچ او ، گاوی ، یونیسیف اور دیگر عالمی صحت کے معروف اداروں کے اراکین پر مشتمل ایک اعلی سطحی”شراکت دار مشن“ کے تناظر میں طے کی گئی تھیں۔ مشن نے 11-15 اکتوبر 2021 کے دورے کے دوران وفاقی اور صوبائی سطحوں پر امیونائزیشن (ای پی آئی) ، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرز ، یونیسیف ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

دورے کا بنیادی ایجنڈا خسرہ روبیلا مہم کی تیاری اور پاکستان میں عمل درآمد میں عالمی حکمت کو شامل کرنا تھا۔ مشن کی توجہ مناسب انسانی وسائل ، خاص طور پر خواتین ویکسینیٹرز ، رکاوٹوں سے آگاہی اورخاص طور پر ایم آر مہم اور کوویڈ 19 ویکسی نیشن ، اسکولوں اور مدارس اور اسکول سے باہر بچوں کے لیے کی ویکسی نیشن پر مرکوز رہی اور اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے سفارشات بھی تجویز کیں۔

این آئی سی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایم آر مشن کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی نقطہ نظر جاننے کا صحیح وقت ہے اور یہ نقطہ نظر ہمیں مہم سے ایک ماہ قبل مل رہا ہے۔ انہوں نے سفارشات پر بھی اتفاق کیا اور ایم آر مشن کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ان کی روشنی میں کام کو یقینی بنائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تمام ویکسی نیشن مہموں پر عملدرآمد کے دوران ان سفارشات پر مناسب غور کیا جائے گا۔ نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے ڈاکٹر فیصل کا ایم آر وژن مشن کو نمایاں نتائج اور کامیابی کے عوامل کو اہمیت دینے خاص طور پر معمول کی امیونائزیشن اور پولیو مہمات کے سلسلے میں انہیں نمایاں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مشن میں ڈاکٹر نتاشا سارہ کروکرافٹ ، عالمی ادارہ صحت کے صدر دفتر کے سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر ایم آر ڈاکٹر ادیتوکونبو اوشین، ہائی امپیکٹ ممالک ڈائریکٹر گاوی سیکرٹریٹ ڈاکٹر اسٹیفن سوسلر ، گاوی ویکسین عملدرآمد ٹیم کی سربراہ محترمہ ایلکس رینالڈس ، گاوی کے سینئر کنٹری پروگرام منیجر ڈاکٹر کرسٹوفر گریگوری ، سینئر ہیلتھ ایڈوائزر اور یونیسیف ہیڈ کوارٹر کی ایکسلریٹڈ امیونائزیشن انیشییٹو کے سربراہ ڈاکٹر المیہ میٹانوک ، سی ڈی سی پاکستان اور دیگر شامل ہیں۔