ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ،مثبت شرح 1.66 فیصد رہی،وزارت قومی صحت

54
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 902 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 663 مثبت آئے،مثبت ٹیسٹوں کی شرح 1.66 فیصد رہی۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوونا وائرس کے 39 ہزار 902 ٹیسٹ کئے گئے ،ان میں سے 663 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.66 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی ۔