تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ منایاگیا، ڈاکٹریاسمین راشد

70

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے جشن عید میلاد النبیۖ ﷺکے موقع پر این اے125 کادورہ کیا اور مختلف مقامات پر محفل میلادمیں شرکت کی، کیک کاٹے اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے ساندہ میں سہیل آصف کی رہائش گاہ اورپی پی150کھوکھرٹائون میں رمضان کمبوہ کی رہائش گاہ پرآمد جبکہ کریم پارک میں اصغرگجرکی جانب سے منعقدہ محفل میلااور مالی پورہ میں محمد اخترکی جانب سے منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی۔اس موقع پرعلی عامر، چیئرمین چوہدری عبدالغفورپپو، شہزادنمبردار، زبیرنیازی اور رانا نسیم سمیت دیگر رہنما اور کارکنان موجودتھے۔

اہل علاقہ خصوصاً خواتین نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پھولوں کے ہارپہنائے اور شاندار استقبال کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے محفل میلادمیں صبح کا ناشتہ بھی کیا۔محفل میلاد میں نعت خواہان نے نبی کریمﷺ ۖکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی جانب سے سرکاری سطح پر عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ منایاگیاہے۔

وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺپر کروڑوں درودسلام بھیجتے ہیں۔نبی کریمﷺ ۖ کے نام پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔آج سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی ﷺکو خراج عقیدت پیش کرنے نکلے ہیں۔آج کے دن اللہ پاک نے مسلمان قوم پر نبی کریم ﷺ کے ظہورکے ذریعے احسان عظیم کیا ہے ۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے عید میلادالنبی ﷺکے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ﷺخاتم النبین اور رحمت اللعالمین ہیں۔نبی کریمۖ ﷺسے محبت ہرمسلمان کے ایمان کا لازمی جزوہے۔

حضرت محمد مصطفی ﷺ سے حقیقی محبت کا عملی تقاضہ ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی ہے۔ وزیر صحت نے دعا کی کہ اللہ پاک آج کے دن کے صدقہ پاکستانی قوم کو کورونااور ڈینگی جیسی خطرناک وباں سے محفوظ رکھے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ حضرت محمد مصطفی ﷺنے بھائی چار ہ اور خدمت انسانیت کا درس دیا۔آپ ۖکی آمدکے بعددنیامیں ظلم اور جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔

افسوس کا مقام ہے کہ آج ہم نے اپنے پیارے نبی کریم ۖﷺکی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیاہے۔حضوراکرم ۖ ﷺکی تعلیمات پر عمل پیراہوکر معاشرہ سے ظلم،ناانصافی،زیادتی اور بدامنی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔اللہ پاک آج کے دن کے صدقہ میں پاکستان کو ترقی کے راہ پرگامزن رکھے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا ًخاتون کارکنان کا بے حدشکریہ اداکرناچاہتی ہوں۔

آج کے بابرکت دن کے موقع پرپاکستان کومزیدترقی کی راہ پرگامزن کرنے کا عہدکرتے ہیں۔اہل علاقہ نے کہاکہ اپنی بیماری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے پر ڈاکٹریاسمین راشدکی تندرستی کی دعاکرتے ہیں۔