مریم صفدر تو جسٹس (ر) قیوم والا ٹیلیفون انصاف چاہتی ہیں، فرخ حبیب

134

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم صفدر کو جواب دیا کہ وہ تو جسٹس (ر) قیوم والا ٹیلیفون انصاف چاہتی ہیں۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ‏کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت سے لندن میں محلات بنانے والوں کے منہ ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے بی ایم ڈبلیو نواز شریف نے لی تھی اس کا حساب تو آج تک ملا نہیں،یہ توچور مچائے شورکے مترادف ہے۔