اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا درست نہیں۔
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جاری مزاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا درست نہیں، جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔