وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےوزارت اعلیٰ سے استعفی دے دیا

65
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام

کوئٹہ۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےوزارت اعلیٰ سے استعفی دے دیا،گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے وزیراعلیٰ کا استعفی منظور کرلیا ، صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی،

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہوگئے، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے 14ستمبر کو وزیر اعلیٰ کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے 25 اکتوبر کو تحریک عدم اعتمادکی ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا

تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اسمبلی اجلاس سے پہلے مستعفی ہوکر اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا کو پیش کردیا،گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ کا استعفی کو منظور کرلیا۔جام کمال کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔