وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی، قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

48

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ شاہینوں نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی سمیت پوری ٹیم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ آنے والے میچز میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔