23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر جوبائیڈن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

امریکی صدر جوبائیڈن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

- Advertisement -

واشنگٹن ۔26اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر جوبائیڈن سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ملک میں گرین انجری کے حوالے سے مراعات متعارف کروا چکے ہیں،

تاہم جوبائیڈن کی جانب سے تجویز کردہ بل میں کوئلے کی صنعت پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی ہے۔ اسی تناظر میں کرائے گئے ایک سروے میں ہر 10 میں سے 6امریکی شہریوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا ا ظہار کیا ہے ۔ اس سروے کے مطابق 55 فیصد امریکی شہریوں نے کانگریس سے

- Advertisement -

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے موثر قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز 31 اکتوبر سے ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=279311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں