بنیادی مراکز صحت کو فعال ،تمام بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

61

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بنیادی مراکز صحت کو فعال بنایا جارہا ہے اور تمام بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ اللہ دتہ میں بنیادی مرکز صحت کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کے علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہو گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سسٹم میں بہتری کیلئے موجود خامیوں کو دور کریں گے اور بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر کو بھی اپ گریڈ کررہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے بچائو کے لئے ویکسین لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے بنیادی ہیلتھ سنٹر کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں، بنیادی مراکز صحت میں سہولتوں سے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا، بنیادی مراکز صحت پر توجہ دے کر ہی صحت کے شعبے کو بہتر کیا جا سکتا ہے