چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈکے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر مبارکباد

62

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈکے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بھر پور لگن اور محنت سے فتح کو اپنے نام کیا۔ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کا سہرا اپنے نام کرنے کیلئے دعا گو ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈکے خلاف ٹی20 میچ میں شاندار جیت پر مبارکباد دی۔