وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

81
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر احسن بھون اور تمام نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے موجودہ صدر نے سپریم کورٹ بار کو چند سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بنا کر رکھ دیا تھا۔ مجھے امید ہے آپ بار کی علیحدہ اور آزادانہ شناخت بحال کریں گے۔