وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد کی ملاقات، عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

187
وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد کی ملاقات، عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد نے ملاقات کی۔ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ ،ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ پاکستان جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی کی نمائندگی کی۔

حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے اطلا عات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر نے نمائندگی کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔