اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔