وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سندھ کے دو روزہ دور ے پر کراچی پہنچ گئے

40
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

کراچی۔3نومبر (اے پی پی):وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سندھ کے دو روزہ دورے پر بدھ کو کراچی پہنچ گئے ۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ ، ایم این اے لال مالہی، ایم این اے جئے پرکاش لوہانا، سربراہ قومی اقلیتی کمیشن چیلارام نے پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا ۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیرخارجہ آج (جمعرات ) صبح عمرکوٹ تھرپارکر کے لیے روانہ ہوں گے، کراچی سے ریلی کی صورت میں مخدوم شاہ محمود قریشی عمرکوٹ پہنچیں گے ۔ شاہ محمود قریشی مٹھی میں ہندو برادری کی جانب سے منعقدہ دیوالی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔