صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے

45

پشاور۔4نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو گورنر ہائوس پشاور میں صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کی،اس دوران قبائلی اضلاع میں ترقیاتی امور اور قبائلی عوام کے فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبے کے اعلی ٰتعلیمی اداروں میں انتظامی و مالی اصلاحات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔