طلباء کو کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینا ہو گی، شفقت محمود

99

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلباء کو کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینا ہو گی، وزیراعظم عمران خان تعلیم کے شعبے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ دہ جمعرات کوسپورٹس کمپلیکس میں ایف ڈی ای سالانہ انٹر زونل گیمز 2021 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث تعلیم کے شعبے کو بھی نقصان ہوا، وزیر اعظم عمران خان تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ایسے سپورٹس ایونٹ کی بھی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو کھیلوں کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینا ہو گی، تعلیم کے ذریعے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر انٹر زونل کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد کھیلوں کا یہ پروگرام بہتری کی علامت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھیلوں کے یہ میدان آئندہ بھی آباد رہیں گے۔ اس موقع پر وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام الحق، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔