ملک تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے،ملک میں ضرورت سے زائد چینی موجود ہے۔مشیر خزانہ شوکت ترین کا ٹویٹ

65
وزیرخزانہ کی سرمایہ کاری بورڈ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مندسعودی سرمایہ کاروں سے بات چیت کوحتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے،ملک میں ضرورت سے زائد چینی موجود ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ زراعت، مصنوعات، برآمدات اور ٹیکس وصولیوں سمیت تمام شعبوں میں ملک ترقی کر رہا ہے۔اعدادشمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے اور ملک میں ضرورت سے زائد چینی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ضرورت سے زیادہ چاول، مکئی اور کپاس پیدا کر رہے ہیں۔