وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

46

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ارکان قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، جواد حسین اور ملک فخر زمان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔

وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں پارلیمان میں جاری قانون سازی کے عمل، ملکی سیاسی صورحال اور متعلقہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی ۔