انتخابی اصلاحات ملک کے روشن مستقبل سے جڑا ایک مسئلہ ہے، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب

63

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ایوان میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپنی ذمہ دار پوری کریں، اپوزیشن حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو اور ملک کیلئے طویل المدتی اقتصادی پالیسی بنانے میں مدد کرے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے روشن مستقبل سے جڑا ایک مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت موجودہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

کنول شوذب نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کر رہے ہیں تاکہ اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات کے بل کو پیش کر سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی درخواست پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا لیکن اسے منسوخ نہیں کیا گیا اور اسے حکومت کی شکست نہ سمجھیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر ایک پیج پر ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔