وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی طاہر اقبال، پرنس محمد نواز الائی، جاوید اقبال وڑائچ اور ناصر اقبال کی ملاقات

99

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی طاہر اقبال، پرنس محمد نواز الائی، جاوید اقبال وڑائچ اور ناصر اقبال نے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال کی مرحومہ والدہ کیلئے فاتحہ کی گئی۔ ملاقات میں وہاڑی اور بٹ گرام میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور رحیم یار خان میں سٹی پیکیج سے انفراسٹرکچر اور آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔