وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی باباگرونانک کے 552ویں جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد

107

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے 552ویں جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان میں قیام کے دوران سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

جمعہ کو اپنے پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بابا گرونانک کی سالانہ تقریبات میں پاکستان آنے والی سکھ برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا قیام موجودہ حکومت کا سکھ برادری کے لئے ایک تحفہ ہے۔

اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔