اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر وہ مجرم ہیں جو نیب عدالت کے سزا کے فیصلہ کے خلاف اپنی ہی اپیل پر بار بار التوا لے کر کیس کا فیصلہ ہونے نہیں دے رہی ہیں۔
فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جولائی 2018 میں سزا کیخلاف اپیل دائر کی گئی آج نومبر 2021 کو 3 سال 3 ماہ ہوگئے مگر موصوفہ کیس ہی آگے نہیں چلنے دے رہیں ۔