اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب میرٹ پر دے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں، جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں، یہ مختصر حل ہے جس کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں۔