پاکستانی اور چین کی غیر سرکاری تنظیموں کے پاکستان کی جامعات میں چینی لینگوئج پروگرام کے آغاز کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

56

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستانی اور چین کی غیر سرکاری تنظیموں نے پاکستان کی جامعات میں چینی لینگوئج پروگرام کے آغاز کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز نے چین کی تائین جن ہینگ ٹانگ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ویوبک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت چائینز ٹریننگ کورسز ریسرچ و ترقی اور ثقافتی تعاون کو مفت فروغ دیا جائے گا۔ یہ اقدام بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا جبکہ توقع ہے کہ اسے پورے پاکستان تک وسعت دی جائے گی۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز کی بانی صدر فرحت آصف، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹررفیدہ نواز اور او آر آئی سی شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی ڈائریکٹر حنا کرامت، تائین جن ہینگ ٹانگ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کی منیجر لیبی ژانگ ، بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن ایگزیو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔