مقبوضہ کشمیر کے علاقوں بانڈی پورہ اور پلوامہ میں بھارت مخالف مظاہرے

118

سرینگر ۔ 09 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی کے علاقے کلوسہ میں بدھ کو شہریوں نے زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کلوسہ کے رہائشیوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور اورپولیس اہلکاروں نے رات کے وقت انکے گھروں پر چھاپے مارے جس دوران مکینوں کو شدید مار پیٹ اور گھریوں اشیا کی توڑ پھوڑ کی گئی ۔