صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر کے احاطے میں میاواکی جنگل کا افتتاح کیا

53

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر کے احاطے میں میاواکی جنگل کا افتتاح کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میاواکی جنگل میں 4 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں ۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق میا واکی پودے صدر مملکت کے گرین پریذیڈنسی اقدام کے تحت لگائے گئے ہیں۔جنگل لگانے کا مقصد زمین کا بہتر استعمال اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ ہے ۔ میاواکی کے منصوبے کو ڈرپ آبپاشی کے نظام کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جائے گی ۔