پاکستان سٹیٹ آئل سمیت بڑی کمپنیوں کے اکثریتی پٹرول پمپس کھلے ہیں، شام تک مزید بھی کھل جائیں گے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا ٹویٹ

138

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت بڑی کمپنیوں کے اکثریتی پٹرول پمپس کھلے ہیں، شام تک مزید بھی کھل جائیں گے۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کے پٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں، ہم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں، ان کے جائز مطالبات جن سے عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہ پڑے، سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی کے پاس موجود ہے۔