پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

111

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 15 سے 20 نومبر تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی جس مےں امریکہ میں تربیت حاصل کرنے والے 3 کھلاڑی نرما، واصف اور ماہ نور پاکستان کی نمائندگی کرےں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے کینیڈین ہائی کمشنر کو ویزوں کیلئے درخواست جمع کروائی تھی تاہم قومی کھلاڑیوںکو ویزے نہیں ملے جس کی وجہ سے فیڈریشن نے امریکا میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی تینوں کھلاڑیوں کو ایونٹ میں بھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔