وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

37

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ( کل) جمعرات کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اجلاس میں پارٹی اکابرین کو کامیاب پاکستان، احساس پروگرام اور صحت انصاف کارڈ کے تحت مختلف سماجی پروگرامز کی تفصیلات سمیت دیگر اقدامات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔