اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ بہت ہی افسوسناک اور شرمناک ہے اور اس کا کسی بھی صورت مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔وہ جمعہ کو سیالکوٹ میں فیکٹری پر ہجوم کے حملے اور اس میں سری لنکن فیکٹری منیجر کو زندہ جلانے کا حوالہ دے رہے تھے ۔
اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مناسب اقدامات کو سراہا ۔
انہوں نے کہاکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ بہت ہی افسوسناک اور شرمناک ہے اور یہ کسی بھی صورت سے مذہبی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے بلا تخصیص انصاف کی فراہمی کا نظام قائم کیا ہے۔