وزیرِ اعظم عمران خان سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین اور کمسن بیٹے کی ملاقات

87
وزیرِ اعظم عمران خان سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین اور کمسن بیٹے کی ملاقات

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین اور کمسن بیٹے نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے مدثر نارو کے والدین کو واقعہ سے متعلق تحقیقات اور تمام تر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے،اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید تحقیقات کرکے مدثر نارو کے والدین اور بیٹے کو تسلی بخش جواب دینے کی ہدایات جاری کیں، مدثر نارو کے والدین نے وزیرِ اعظم کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔