اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو کراچی کے عوام کے لئے جدید ترین گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا افتتاح کرینگے۔
فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یومیہ ایک لاکھ 35ہزار مسافر اس معیاری بس سروس سے استفادہ کرسکیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بس سروس کے لئے 80 بسیں،21 کلومیٹر ٹریک اور جدید سہولیات کے ساتھ 22 سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔