اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں جن میں سے دو مریضوں کی اموات وینٹیلیٹرز پر ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 313 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد،اسلام آباد میں 11 فیصد،سرگودھا میں 10 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 18 فیصد،اسلام آباد میں 14 فیصد،سرگودہا میں 14 فیصد اور پشاور میں 12 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 978 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 732، پنجاب میں 17 ہزار 693، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 324،اسلام آباد میں 5 ہزار 82، بلوچستان میں 647،گلگت بلتستان میں 267 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 233 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار 69 ہو چکی ہے۔
بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 88 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 485 ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 600، بلوچستان میں 33 ہزار 522، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425، اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 42، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 564،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747 اور سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 466 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 812 ہو چکی ہے۔
جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 631 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 13 ہزار 48 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 879 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 962 اموات،بلوچستان میں کل 363 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 743 اموات ہو چکی ہیں اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 24 لاکھ 28 ہزار 325 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 793 مریض زیر علاج ہیں۔