اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید ) نشان حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔