اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےصحافی طارق وردک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام وزیر خارجہ نے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔