پاک بحریہ کے بحری جہاز طغرل کا ملائیشیا کا دورہ، دوطرفہ بحری مشق میں شرکت

85

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز (پی این ایس) طغرل نے ملائیشیا کے نیول بیس لومٹ کا دورہ کیا اور فلیگ شو مشن کے تحت دو طرفہ بحری مشق مالپک میں شرکت کی۔ پاکستان نیوی کے جہاز طغرل کے کوالالمپور بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور رائل ملائیشین نیوی کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔ پی این ایس طغرل کے دورے میں بندرگاہ اور سمندری مراحل شامل ہیں۔

ہاربر فیز ٹیبل میں پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ معاملات پراعلی سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمندری مرحلے میں دو طرفہ مشق مالپک کا انعقاد بھیکیا گیا جس میں رائل ملائیشین نیوی کے تین جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ پی این ایس طغرل نے حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کے دورہ ملائیشیا سے دونوں ممالک کو موجودہ قریبی سفارتی تعلقات اور خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع ملے گا۔