پاک فضائیہ نے ونگ کمانڈر میرون مڈلکوٹ ، ستارہ جرأت کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کردی

307

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دفاع وطن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ ، ستارہ جرأت کے کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔

اتوار کو ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دستاویزی فلم میں پاک فضائیہ کے اس دلیر اور نڈر ہواباز کی وطن عزیز کی ناموس کی حفاظت کی خاطر انجام دی گئی بیش بہا خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔